سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 5 مختلف آپریشنز کے دوان فتنہ الخوارج کے 13 دہشتگرد ٹھکانے لگا دیئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 12 اور 13 فروری کی درمیانی شب خفیہ اطلاعات خیبرپختونخوا میں مختلف مقامات پر 5 آپریشن کئے گئے جن کے دوران 13 خارجی جہنم واصل ہوگئے۔
سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں آپریشن کے دوران 5 خوارج مارے جن میں شاہ گل عرف روحانی شامل تھا۔
شمالی وزیرستان میں دو الگ الگ آپریشنز کے دوران 5 خوارج ہلاک ہوئے۔
دوسیلی اور ٹپی میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جبکہ لکی مروت میں ہونے والے ایک اور آپریشن میں 2 خوارج کوجہنم واصل کیا گیا۔
خیبر کےعلاقے باغ میں آپریشن کے دوران ایک خارجی مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جبکہ ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کیخلاف متعدد کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ علاقے میں ممکنہ خوارج کی موجودگی کے پیش نظر سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔