پاک فضائیہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاح پر شاندار مظاہرہ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان کے شاندار استقبال کے بعد پاک فضائیہ کی جانب سے عالمی میگا ایونٹ کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا گیا کہ پاکستان فضائیہ چیمپئنز ٹرافی میں شریک ٹیمز کو فلائی پاسٹ سے خوش آمدید کہے گی۔
پاک فضائیہ کی شیردل ٹیم جے ایف 17 اور ایف 16 شائقین کرکٹ کے دل گرمانے کو تیار ہیں۔
یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری ہوگا جس کی میزبانی پاکستان کرے گا جبکہ ایونٹ کا پہلا میچ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔