لاہور ریجن کے 9 اضلاع میں نادرا مراکز ہفتے کے روز کھلے رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
لاہور سمیت ریجن کے نو اضلاع کے 27 نادرا مراکز 15 فروری سے ہفتے کے روز بھی کھلے رکھے جائیں گے۔
لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، وزیرآباد، نارووال، قصور اور اوکاڑہ کے مراکز ہفتے کے روز کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق شہری صبح ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے چار بجے تک کارڈ اور دیگر دستاویزات کی تجدید کراسکیں گے۔