نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا ہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف اچھا کھیلا ہے اور ممکن ہے کہ فائنل میچ بھی ہائی اسکورنگ ہو۔
ٹرائی سیریز کا فائنل کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ فائنل سے قبل کیوی کھلاڑیوں نے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں آخری پریکٹس سیشن کیا جس میں پہلے میچ میں زخمی ہونے والے کیوی کھلاڑی راچن رویندرا نے بھی حصہ لیا۔
پری میچ پریس کانفرنس کے دوران کیوی کپتان مچل سینٹنر کا کہنا تھا کہ پاکستان جنوبی افریقا کے خلاف شاندار انداز سے ہدف حاصل کیا اور فائنل میں بھی زبردست میچ کی امید ہے۔
کیوی کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کو کافی انجوائے کرتے ہیں اور کراچی اور لاہور کا کراؤڈ بہت اچھا ہے جبکہ لگتا ہے فائنل میں بھی 99 فیصد کراؤڈ ہمارے خلاف ہی ہو گا۔
مچل سینٹنر کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تک ہم فائنل کے حوالے سے پلیئنگ الیون فائنل نہیں کی ہے۔