وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ستھرا پنجاب محض ایک پالیسی نہیں بلکہ ایک عزم، ایک وژن ہے جو پنجاب کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے ترتیب دی گئی ہے۔
وزیراعلی پنجاب نے ترکیہ کی خاتون اول کا پرتپاک استقبال کیا,مریم نوازنے خاتون اول کا پاکستان آمد پرشکریہ ادا کیا اور پاکستان ترکیہ پارٹنر شپ برائے سسٹین ایبلٹی کے تحت سرکلر اکانومی کی تقریب میں شرکت کی ۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم دنیا کے ترقی یافتہ شہروں کی خوبصورتی اور صفائی کو دیکھ کر حیران ہوتے ہیں،پنجاب کے عوام بھی اسی معیار کے مستحق ہیں،سُتھرا پنجاب پروگرام کےذریعے صفائی اور کچرے کے مؤثر انتظام کےلئے تاریخی تبدیلی لانے کا عزم کیا ہے،سُتھرا پنجاب کے تحت ایک نئی انڈسٹری بن رہی جس سے ایک لاکھ سے زائد ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونگے۔
مریم نواز نےکہاکہ ایسا پنجاب بنائیں گےجو دنیا کےصاف ستھرے،سرسبز اور ترقی یافتہ خطوں میں شمار ہو،مریم نواز نےمعززمہمان خاتون اول ترکیہ محترمہ ایمنہ اردوان کے ہمراہ مختلف سٹالزکا معائنہ اور گہری دلچسپی کا اظہارکیا۔