چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کہ نئے سیکٹر کی تکمیل میں تاخیر ہر گز نہیں کی جائے گی۔ پہلی مرتبہ سی چودہ کے الاٹیز کو آخری قسط کی ادائیگی سے پہلے قبضہ دے دیا جائے گا۔
نمائندہ خصوصی سماء سے گفتگو میں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ پہلی مرتبہ لاسٹ انسٹالمنٹ سے پہلے پوزیشن ریڈی رکھیں گے، واجبات ادا کرکے الاٹیز خود آئیں یا نمائندہ بھیجیں اورقبضہ لے لیں۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ تمام پیشرفت کی ڈرون فوٹیج بنے گی، مکمل آن لائن اپ ڈیٹس ہوں گی، سرینا انڈر پاس پراجیکٹ میں نقص کی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔