پی ٹی آئی خیبرپختونخواکےصدرجنیداکبرخان نے کہاہے کہ بانی چئیرمین سےملاقات کروں گاتواپنا موقف پیش کردوں گا میری توخواہش ہوگی کہ شیرافضل مروت پارٹی میں رہے۔
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیرافضل مروت سے متعلق ہدایات کا علم نہیں ہے شیرا فضل سے متعلق معاملات کا تعلق صوابی جلسےسے نہیں ہےبانی چئیرمین سے ملاقات کروں گا توا پنا موقف پیش کردوں گا۔
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنیدا کبر خان کا کہنا تھا کہ میری توخواہش ہوگی کہ شیرافضل مروت پارٹی میں رہے،شیرافضل مروت نے برے وقت میں مجھے سپورٹ کیا اس کا احسان مندہوں، برے وقت میں میرے لئےسب سےتوانا آواز وہی تھا،بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ ہےلیکن صرف اپنی ذات کی حد تک بات کرسکتا ہوں۔
وضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہےشیر افضل مروت پر بار بار پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی اور پارٹی کے خلاف بیانات دینے کا الزام ہے۔ حال ہی میں صوابی میں ہونے والے جلسے کے دوران شیر افضل مروت کو اسٹیج پر جگہ نہیں ملی اور نہ ہی انہیں تقریر کا موقع دیا گیا، جس پر انہوں نے شکوہ کیا تھا۔
اس واقعے کے بعد پارٹی رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے ان کی شکایت کی، جس کے نتیجے میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ جلد ہی شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا اور ان سے بطور رکن قومی اسمبلی استعفیٰ بھی طلب کیا جائے گا۔