پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینیٹر حامد خان نے چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرریوں کے لئے اپوزیشن لیڈر کو وزیراعظم کے نام خط لکھنے کا مشورہ دے دیا۔
بدھ کے روز میڈیا سے گفتگو کے دوران پی ٹی آئی سینیٹر حامد خان نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو چاہیئے کہ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرریوں پر مشاورت کے لئے وزیر اعظم کو خط لکھیں اور مشاورت کے بعد ہی اگلے مراحل ہوں گے۔
پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا میرے خیال میں حکومت جان بوجھ کر مشاورت نہیں کررہی اور چاہتی ہے اسی قسم کے الیکشن کمیشن سے معاملات چلائے جائیں۔
سماء کے سوال پر سینیٹر حامد خان نے جواب دیا کہ اصولی طور پر تو مشاورت سے قبل پارلیمانی کمیٹی نہیں بن سکتی لیکن اگر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق نہ ہوسکے تو پھر پارلیمانی کمیٹی بن سکتی ہے۔