چئیرمین سنی اتحاد کونسل حامد رضا کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو خط لکھ دیا ہے اور اب وزیراعظم شہباز شریف کا کام ہے کہ وہ مشاورت کریں۔
اسلام آباد میں سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزدا حامد رضا کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں رمضان سے پہلے آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گی۔
صاحبزدا حامد رضا کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں سیاسی محاذ پر ناکامیوں اور امن و امان کی صورتحال پر بات ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری مذاکرات کی خواہش ہے نہ ہی دور دور تک مذاکرات کا امکان ہے، ہم جلسوں، جلوسوں اور ریلیوں سے فارغ ہونے کے بعد شاید ایوان اقتدار میں بیٹھے ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر نے خط لکھ دیا ہے اور خط پر ردعمل کے بعد آگے بڑھا جائے گا ، اب وزیر اعظم کا کام ہے وہ مشاورت کریں۔