وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات تعمیری اور مثبت رہی، ایم ڈی آئی ایم ایف نے معیشت کے درست سمت میں گامزن ہونے کا اعتراف کیا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کی اصلاحاتی پالیسیوں کو سراہا ۔ حکومتی کاوشوں سے میکرو اکنامک استحکام خوش آئند ہے ۔ پاکستان کو بڑھتی آبادی کے مسائل کا بھی سامنا ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجزسے نمٹنے کیلئے مؤثرحکمت عملی ضروری ہے۔
محمداورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے، حکومت کا کام پالیسی ورک مہیا کرنا ہے، حکومت کے پاس اتنی گنجائش نہیں کہ سب کچھ خود کرے، میکرواکنامک استحکام مؤثرپالیسیاں بنانے کی وجہ سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام سیکٹرز کو ساتھ مل کر کام کرناہوگا، انشورنس سیکٹراچھے موڑپرہے، شعبہ زراعت میں بہت کچھ اورکرنےکی ضرورت ہے، ایک سال کے دوران جوحاصل کیاوہ سب کےسامنے ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مؤثر حکمت عملی ضروری ہے۔