ہارس اینڈ کیٹل شو کی مناسبت سے جیلانی پارک میں نمائش کے افتتاح سے قبل ہی رنگا رنگ پھول شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
ہارس اینڈ کیٹل شو تقریبات کے سلسلے میں جیلانی پارک میں رنگا رنگا پھولوں کی نمائش تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہوگئی۔
50 ہزار سے زائد گملوں میں خاص ترتیب سے سجے گل افتتاح سے قبل ہی شہریوں کی توجہ کا مرکز بننے لگے۔ شہری پھولوں کی نمائش کے افتتاح کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
پی ایچ اے کے گارڑن سپروائز کا کہنا ہے کہ 40 سے زائد اقسام کے پھول نمائش میں سجائے جانے کے لئے تیاری ہیں۔
جیلانی پارک میں بچوں کے لیے جانوروں کے مجسمے اور کیسل گیٹ نصب کیا گیا ہے جبکہ بڑوں کے لیے بارہ دری کے ڈیزائن والا خوبصورت انٹری پوائنٹ بنایا گیا ہے۔
جیلانی پارک میں پھولوں کی رنگا رنگ نمائش کو دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے جیسے بہار سے پہلے بہار آگئی ہو۔
واضح رہے کہ ہارس اینڈ کیٹل شو2025 کی تقریبات کا سلسلہ 9 فروری سے 23 فروری تک جاری رہے گا، جبکہ ہارس اینڈ کیٹل شو کی اختتامی تقریب گریٹر اقبال پارک میں منعقد کی جائے گی۔
شیڈول کے مطابق ہارس اینڈ کیٹل شو 2025 میں کُل 16 تقربیات شامل ہیں، جو شہر کے مختلف مقامات پر منعقدہوں گی۔ ہارس اینڈ کیٹل شو 2025 میں تمام صوبوں کے ثقافتی رنگ پیش کرنے کیساتھ مختلف روایتی کھیلوں،کلچرل فلوٹس کے علاوہ لائیو سٹاک اورصنعتی نمائش کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔