وزیرِ اعظم شہباز شریف اور منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ہوئی۔
کرسٹالینا جارجیوا اورشہبازشریف کی ملاقات گزشتہ روزدبئی میں ورلڈگورنمنٹس سمٹ 2025ء کےموقع پر ہوئی،اعلامیے کےمطابق ملاقات میں آئی ایم ایف پروگرام اورحکومتی اصلاحات سے حاصل میکرو اکنامک استحکام پر گفتگو ہوئی۔
آئی ایم ایف کی سربراہ نےافراطِ زرمیں کمی اورمعاشی بحالی پر پاکستان کی کارکردگی کی تعریف کی، وزیرِاعظم شہبازشریف نےادارہ جاتی اصلاحات کےنفاذ اورمالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے پر پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا۔
ایم ڈی آئی ایم ایف نے ایکس پر پیغام میں کہاوزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم سے ملاقات شاندار رہی،اصلاحات کے لیے پاکستان کا پختہ ارادہ قابل ستائش ہے،ترقی کے لیے ان کے فیصلہ کن اقدامات کی حمایت کرتے ہیں،پاکستان کی نوجوان آبادی کے لیےمزید نوکریاں پیدا ہونگی۔