پیرس میں ہونے والی آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے متعلق سمٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اس وقت شرمندگی اٹھانا پڑ گئی جب فرانس کے صدر ان سے ہاتھ ملائے بغیر ہی آگے بڑھ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فرانسیسی صدر سب سے ہاتھ ملاتے ہوئے آتے ہیں لیکن جب وہ نریندر مودی کے پاس پہنچتے ہیں تو وہ انہیں نظر انداز کرتے ہوئے آگے بڑھ جاتے ہیں ۔
فرانسیسی صدر نے بھارتی وزیراعظم کے ساتھ بیٹھے امریکی نائب صدر جے ڈی ونس سے ملے او ر جیسے ہی نریندرمودی نے ہاتھ ملانے کی کوشش کی تو میکرون مبینہ طور پر نظر انداز کرتے ہوئے آگے بڑھ گئے ۔جس کے بعد اب سوشل میڈیا پر میمز بنانے کا سلسلہ چل نکلا ہے۔
فرانسیسی صدر نے سمٹ میں شریک اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتریس اور یورپی کمیشن کے صدر ارسلاوون دیر لائن سے بہت پر تپاک انداز میں مصافحہ کیا ۔