نیشنل اسٹیڈیم میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ آج کراچی والوں سے وعدہ پورا کیا ،نیشنل اسٹیڈیم میں واش روم تک نہیں تھے دبئی کے ویزوں کے حوالے سے اچھی خبر دوں گا ، بھارتی فینز اپلائی کریں گے تو اس کو دیکھیں گے۔
کراچی میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) سید محسن نقوی نے نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے آج کراچی والوں سے وعدہ پورا کیا ،نیشنل اسٹیڈیم میں واش روم تک نہیں تھے کرسیاں خراب تھیں ،آپ نے خود فرق دیکھ لیا ہوگا ،یہ اسٹیڈیم لاہور جیسا ہو جائے گا۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جس جس کو اسٹیڈیم کے بننے کا مسئلہ تھا اب ان کو جواب مل گیا، اسٹیڈیم کے حوالے سے ہم بہت پیچھے تھے،اب ہم آگے ہیں ،اس اسٹیڈیم میں ابھی کافی کام باقی ہے ،حیدرآباد یا سکھر اسٹیڈیم بنانے کیلئےسندھ حکومت سے بات ہوئی ہے۔
سید محسن نقوی نے نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مظفرآباد کا اسٹیڈیم بنانے کا وزیراعظم نے کہا ہے، پی ایس ایل اس بار نئے رنگ کے ساتھ کریں گے ،پی سی بی کے سابق چیئرمین سارے میرے ساتھی ہیں ان کی عزت کرتا ہوں،دبئی کے ویزوں کے حوالے سے اچھی خبر دوں گا ، بھارتی فینز اپلائی کریں گے تو اس کو دیکھیں گے۔