اپوزیشن جماعتوں کے درمیان ملکی صورتحال پر کل جماعتی کانفرنس بلانے پر اتفاق ہوگیا۔
منگل کے روز تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود اچکزئی کی جانب سے اپوزیشن رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں عمرایوب، شبلی فراز ، اسد قیصر ، لطیف کھوسہ، بیرسٹر گوہر اور جنید اکبر شریک ہوئے۔
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن، سینیٹرکامران مرتضیٰ اور اسلم غوری بھی عشائیہ میں شریک ہوئے۔
صاحبزادہ حامد رضا ، شاہد خاقان عباسی ، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور علامہ ناصرعباس نے بھی شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران اپوزیشن رہنماؤں نے موجودہ صورتحال میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر بھی اتفاق کیا۔