ژوب اور بارکھان سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
بلوچستان کے ضلع بارکھان، ژوب اور گردو نوح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ژوب اور گردو نوح میں اتوار کی شب گیارہ بجکر 26 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 3.4 اور گہرائی 70 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز ژوب کے قریب تھا، ژوب کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔