تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.07 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ روپیہ 20 پیسے کی بہتری سے 279.02 روپے پر جاپہنچا۔
دوسری جانب بین الاقوامی سطح پر ڈالر منگل کو مستحکم ہوا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر محصولات میں نمایاں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ وہ آنے والے دنوں میں دیگر ممالک پر محصولات عائد کرنے کے منصوبے کا اعلان کریں گے۔