پاکستان کی معیشت کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت کے طور پر جنوری 2025 میں ترسیلات زر میں 25 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ماہانہ ترسیلات کا حجم 3 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ (جولائی تا جنوری 2025) کے دوران مجموعی ترسیلات زر کا حجم 20.8 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے، جو گزشتہ سال کی نسبت 32 فیصد زائد ہے۔
معاشی ماہر خرم شہزاد کے مطابق، اگر ترسیلات زر کی یہی رفتار برقرار رہی تو رواں مالی سال کے اختتام تک یہ 35 ارب ڈالر سے تجاوز کر سکتی ہیں، جو ملکی معیشت اور بیرونی کھاتوں کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔