رہنما تحریک انصاف جنید اکبر نے کہا ہے کہ بڑا احتجاج کب کرنا ہے، اس کا فیصلہ بانی نے کرنا ہے، احتجاج کسی وقت بھی کرسکتے ہیں ، لانگ مارچ کی کال دینی پڑی تو 24 گھنٹےمیں تیاریاں کرلیں گے۔
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء و چئیرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی (پی اے سی) جنید اکبر نے سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے بھی مذاکرات کرکے دیکھ لیے ہیں کوئی نتیجہ نہیں نکلا اب بس احتجاج کا آپشن ہی بچتا ہے۔
چئیرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی(پی اے سی) جنید اکبر کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ میں نے جلسے کے دوران گولیاں ساتھ لانے کا نہیں کہا تھا،کہا تھا کہ گولیاں کھانے کی تیاری کے ساتھ آئیں گے، احتجاج کسی وقت بھی کرسکتے ہیں ، لانگ مارچ کی کال دینی پڑی تو 24 گھنٹےمیں تیاریاں کرلیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء و چئیرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی(پی اےسی)جنید اکبر نے سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ حکومت میں ہمت ہے تو ہمیں مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دے،ہم ثابت کریں گے کہ بغیر ریاستی وسائل کے کیسے جلسہ ہوتا ہے،بڑا احتجاج کب کرنا ہے، اس کا فیصلہ بانی نے کرنا ہے۔