خیرپور میں 12 سالہ لڑکی کی شادی کروانے پر لڑکی موقع ملتی ہے بھاگ نکلی روڈ پر مدد کے لئے چیختی چلاتی رہی، پولیس نے بچی کو تحویل میں لے لیا،کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
سٹھارجہ کے قریب ڈیپارجہ کی رہائشی 12 سالہ شہناز شیخ اپنے والد کے گھر سے ننگے پیر بھاگتی ہوئی نکلی تو والد بھی پہنچ گیا جس کے بعد لڑکی مدد کے لئے پکارتی رہی جس پر اپل علاقہ جمع ہوگئے۔
لڑکی روتی ہوئے بول رہی تھی کہ میری زبردستی شادی کروائی گئی ہے شوہر مجھے مارتا ہے میں شوہر اور والد کے گھر نہیں جاؤں گی جس کے بعد والد لڑکی کو اپنے ساتھ گھر لے گیا۔
لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو حفاظتی تحویل میں لے کر والد کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس کے مطابق کل لڑکی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔