جنوبی افریقا کپتان ٹیمبا باووما کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں اس بار ایک قدم آگے جا کر ایونٹ جیتیں گے، نوجوان کھلاڑیوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرینگے۔
جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باووما کا لاہور میں پریس کانفرنس میں کہنا ہے کہ ہم کل میچ سے قبل دیکھیں گے کہ کنڈیشن کیسی ہیں، اگر دونوں اسپنر کھلانے کی ضرورت پڑی تو دونوں کو چانس دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے نوکیا ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں ان کی کمی محسوس کریں گے، کوربن بوش کے آنے سے ٹیم کو فائدہ ہوگا، وہ ایک اچھے کھلاڑی ہیں۔
جنوبی افریقی کپتان کا کہنا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ اس بار ایک قدم آگے جاکر ایونٹ جیتیں گے، ہمارے نئے کھلاڑی زیادہ تجربہ کار نہیں اور ہمارے بولرز مختلف طرح کے ہیں، جس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔
ٹیمبا باووما نے کہا کہ اگر بولرز نے اچھا ردھم حاصل کرلیا تو ہماری ٹیم کیلئے بہترین ہوگا، پاکستان اپنے ہوم کنڈیشن میں بہت اچھی کرکٹ کھیلتی ہے، پاکستان کیخلاف ہوم سیریز کھیل کر آئے ہیں جس کا ہمیں فائدہ ہوگا۔
ٹرائی نیشن سیریز میں جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔