جنوبی افریقی بولر اینرک نوکیا کی جگہ کوربن بوش کو چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا، مفاکا کو بطور ٹریولنگ ریزرو شامل کرلیا گیا۔
جنوبی افریقی فاسٹ بولر اینرک نوکیا انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے تے، ان کی جگہ پروٹیز اسکواڈ میں کوربن بوش کو شامل کرلیا گیا ہے۔
کیونا مفاکا کو بطور ٹریولنگ ریزرو جنوبی افریقا اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا، دونوں فاسٹ بولر لاہور میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو ہوگا جبکہ فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔