عدالتی حکم کے باوجود وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
جمعہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس ارباب محمد طاہر نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف علی امین گنڈا پور کی جانب سے دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 12 فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
علی امین گنڈا پور نے 24 جنوری کو جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔