عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک بار پھر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
سرمایہ کاروں کی سونے میں انویسٹمنٹ کرکے اپنے سرمائے کو ڈی ویلیوایشن سے محفوظ بنانے کے بڑھتے ہوئے رحجان سے بین الاقوامی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت یکدم ایک ہزار 346 روپے بڑھ کر ملکی تاریخ میں پہلی بار 3 لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی۔ سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 46 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 154 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 57 ہزار 241 روپے ہوگئی۔ جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کے دام 2 لاکھ 35 ہزار 812 روپے ریکارڈ کیے گئے۔
ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 10 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 869 ڈالر ہوگئی۔