چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت کی، امریکی حکام سمیت دنیا بھر کے رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاک امریکا تعلقات اچھی سمت میں جارہے ہیں، تعلقات میں مزید بہتری کی گنجائش ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ان دنوں امریکا میں ہیں، انہوں نے واشنگٹن میں قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت کی، جہاں امریکی حکام سمیت دنیا بھر کے رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں۔
قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب کیا کیا، اس موقع پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہاں تمام معززین کے سامنے خطاب میرے لیے باعث فخر ہے، پاک امریکا تعلقات اچھی سمت میں جارہے ہیں، پاک امریکا تعلقات میں مزید بہتری کی گنجائش ہے، مذہب کو تقسیم کرنے کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہئے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہر کسی کا ایک نظریہ ہوتا ہے، مجھ سمیت سب کیلئے یہ بہت اہم ہے، اپنی زندگی میں کئی قربانیاں دینی پڑی ہیں، مختلف مذاہب کے لوگوں کا مل بیٹھنے کا اچھا موقع ہے، ذوالفقار بھٹو کی پھانسی اور شاہنواز بھٹو کو زہر دیکر قتل کیا گیا، مرتضیٰ بھٹو کو بھی گولیاں مار کر قتل کردیا گیا، میری والدہ بے نظیر بھٹو کو الیکشن مہم کے دوران قتل کیا گیا۔
بلاول نے مزید کہا کہ نیشنل پریئر بریک فاسٹ میں شرکت کیلئے امریکا آیا ہوں، مختلف مذاہب کے لوگوں کا مل بیٹھنے کا اچھا موقع ہے، دنیا بھر سے لوگ یہاں آتے ہیں، ان سے ملنے کا موقع ملتا ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہا تھا کہ میں نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو مانتے ہیں، مذہب کو تقسیم کرنے کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہیے، ہمیں مذہب کو معاشرے میں متحد ہونے کیلئے استعمال کرنا چاہئے۔