آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے اس بار 3 اسپنرز کے درمیان مقابلہ ہے۔
آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ (جنوری) کیلئے پاکستان کے نعمان علی، ویسٹ انڈیز کے ویریکین اور بھارت کے ورن چکرورتھی کے درمیان مقابلہ ہے۔
پاکستانی اسپنر نعمان علی نے جنوری میں 2 ٹیسٹ میچز میں 16 وکٹیں حاصل کیں، جس میں شاندار ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے۔
ویسٹ انڈیز کے جومیل وریکن نے پاکستان کیخلاف دو ٹیسٹ میچز میں 85 رنز دے کر 19 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
بھارت کے ورون چکرورتھی نے انگلینڈ کیخلاف 5 ٹی 20 میچز میں 11 وکٹیں حاصل کیں۔