پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی ریلوے کے کرایوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ جس سے مسافروں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد محکمہ ریلوے نے ٹرینوں کے کرائے میں پانچ فیصد کردیا۔ مہنگائی کے ستائے شہریوں کے لیے ٹرین کا سستا سفر بھی اب مہنگا ہو گیا۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور ٹرینوں کے کرائیوں میں کمی لائی جائے۔
ٹرینوں کے کرائے کیا بڑھے مسافروں نے ٹرین کا سفر ہی کم کردیا، جس سے قلی بھی پریشان ہیں۔ کہا کرائے حکومت کم کرے گی تو ہماری روزی میں اضافہ ہوگا مسافر آئیں گے، مسافر نہیں آئیں گے کرائے زیادہ ہیں، تو ہم کہاں سے کمائیں گے۔