اساتذہ نے جامعات میں تدریسی عمل بحال کردیا، کلاسز کا آغاز ہوگیا۔ فپواسا نے 11 فروری کو جامعات میں احتجاج اور وزراء اور حکومتی شخصیات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
فپواسا سندھ نے جمعرات سے تدریسی سرگرمیاں بحال کرکے جامعات میں کلاسز کا آغاز کردیا ہے۔
فپواسا سندھ چیپٹر کے صدر پروفیسر اختیار علی گھمرو نے کہا کہ اساتذہ بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ تدریسی سرگرمیاں انجام دیں گے، کلاسز کے دوران طلباء کو جامعات ترمیمی ایکٹ سے آگاہ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ منگل 11 فروری کو جامعات میں ریلیاں نکالیں گے، احتجاج کے اگلے مرحلے میں احتجاج، ریلیاں اور پریس کانفرنسز کی جائیں گی۔
پروفیسر اختیار علی گھمرو نے کہا کہ حکومتی غیر آئنی اقدامات پر عدالت سے رجوع کریں گے، حکومتی شخصیات، ایم پی ایز اور ایم این ایز کے دوروں کا بائیکاٹ کریں گے۔