پاکستان میں آج سونے کی قیمت میں بڑا ضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مقامی مارکیٹ میں آج فی تولہ سونا 5300 روپے مہنگاہونے کے بعد 2 لاکھ 99 ہزار 600 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے ، 10 گرام سونے کی قیمت میں 4158 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 56 ہزار 859 روپے پر پہنچ گئی ہے ۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 533 ڈالر کے اضافے سے 2868 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیاہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز (4 فروری) بھی ملک بھر میں سونے کی قیمتیں بُلندی پر پہنچنے کا سلسلہ جاری رہا تھا اور فی تولہ قیمت ایک ہزار 900 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 94 ہزار 300 روپے تک جاپہنچی تھی۔