صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے عمرہ ادائیگی کیلئے جانیوالوں کیلئے گردن توڑ بخار کی ویکسین کی عدم دستیابی کی سما کی خبر پر نوٹس لے لیا۔
سما کی خبر پر وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے چیف ایگزیکٹو ڈریپ سے رابطہ کیا جس کے دوران پنجاب میں گردن توڑ بخار کی ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس حوالے سے خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ گردن توڑ بخار کی ویکسین کا مسئلہ آئندہ دو روز میں حل کرلیا جائیگا۔
ان کا کہنا تھا کہ سی ای اوڈریپ اور ڈاکٹر مختار برتھ سے مکمل رابطے میں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ گردن توڑ بخار کی ویکسین کا اسٹاک مارکیٹس میں دستیاب ہے۔