پاکستان کے مختلف شہروں سے بائیکرز نوجوانوں کی ریلی یکجہتی کشمیر کےسلسلے میں کوہالہ پہنچ گئی۔
یکجہتی کشمیرکیلئے لاہور اور دیگر شہروں سےسو سے زائد بائیکرز کےکوہالہ پہنچنے پر الپائن کلب کےصدر نثار احمد شائق ،چیئرمین پاسبان حریت جموں کشمیر عزیر احمد غزالی نے استقبال کیا۔
کوہالہ پُل سےبائیکرز اور شہریوں کی بڑی تعداد نےکوہالہ پُل سےپیدل مارچ کیا،ریلی میں شریک شہریوں نےپاکستان اور کشمیر کے پرچم لہرائے،ریلی کےشرکاء نے آزادی کشمیر کےحق میں زبردست نعرے بازی کی۔
شہریوں نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔