معروف اداکارہ اقراءعزیز کے شوہر یاسر حسین نے ترک اداکار بورک اوزچیوت سے کراچی میں ملاقات کے دوران پاکستانی اداکاروں کی دیوانگی کے بارے میں اپنی انسٹاگرام پوسٹ کی۔
انہوں نے ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی میٹا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے اتنا زیادہ میک اپ پہلے نہیں دیکھا اداکاروں نے اتنا زیادہ میک اپ کیا ہوا ہے۔ معروف ترک سیریز کورولوس عثمان کے اداکار بوراک سے زیادہ خوبصورت ہو گئے ہیں خدا کی قسم اتنا میک اپ میں نے وکی کاسمیٹکس پر نہیں دیکھا جیتنا ترک اداکار سے ملنے کے لیے پاکستانی اداکاروں نے کر لیا ہے۔
انہوں نے سٹوری میں مزید لکھا کہ مطلب سب کے سب اس بھائی سے بھی 2 ٹون اوپر لگ رہے تھے سفیدی میں انہوں نے آگے پھر لکھا کہ گورے رنگ کا زمانہ کبھی ہوگا نا پرانا۔۔
یاسر حسین کا ایک شو میں اس بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے مجھے اس پوسٹ پر بھی برا بھلا کہنا شروع کر دیا ان کا کہنا تھا کہ مجھے ترک اداکار پر رشک آتا ہےمیں انہیں بھائی کہہ رہا تھامیں نے انہیں کچھ نہیں کہامیں پاکستانی اداکاروں کو بلا رہا تھا۔
انہوں نے اپنی بات کو جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں نے محسوس کیا کہ ہمارے اداکار خود ترک اداکار کے مقابلے میں زیادہ تیار ہیںیہ بھی سمجھ میں آتا ہے کہ اگر ہم لیونارڈو ڈی کیپریو اور شاہ رخ خان جیسے ستاروں کے لیے زیادہ پرجوش ہوجائیں کیونکہ وہ دنیا کے سب سے بڑے اسٹار مانے جاتے ہیںلیکن وہ پاکستانی اداکار ترک اداکار کے لیے پرجوش دکھائی دے رہے تھے اور وہ خود بھی دیکھنے میں سادہ تھے تقریب بھی ان کی ہی تھی۔
خیال رہے کہ 2018 سے اسلامی ترک سیریز کا رجحان پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں پھیلاگیا ہے۔ ترک اداکار پوری دنیا کے ہیرو اور پسندیدہ اداکار مانے جاتے ہیں۔ ایگن الطان نے ارطغرل سیریز میں نام کمایا اور ان کی دوسری سیریز باربوروسہ کے نام سے آئی تھی پاکستانی لوگ پاکستانی اداکاروں سے زیادہ ترک اداکاروں کو پسند کرتے ہیں اس کی بنیادی وجہ پاکستانی اداکاروں کا کونٹنٹ تبدیلی نہیں لا سکا۔ وہ ایک ہی کونٹنٹ پر کام کرتے ہیں۔ ترک سیزیز نے پوری دنیا میں اپنا لوہا منوایا کیونکہ انہوں نے وہاں کلچر،بہادری ،تاریخ