کوئٹہ میں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار زین العابدین خلجی اور ایڈووکیٹ اقبال شاہ کو گرفتار کرلیا ۔
ترجمان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ پر چھاپہ مارا اور اس دوران پی ٹی آئی رہنما سردار زین العابدین خلجی اور ایڈووکیٹ اقبال شاہ کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ چھاپے کے وقت صوبائی سیکرٹریٹ میں 8 فروری کو یومِ سیاہ کے حوالے سے اجلاس جاری تھا، جس کی صدارت ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے صدر سردار زین العابدین خلجی کر رہے تھے۔