کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ہوشیارہوجائیں یکم نومبر سے خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق ٹریفک چالان کی رقم میں اضافے کی منظوری بھی دے دی گئی جس کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔ سگنل کی مسلسل خلاف ورزی ، رانگ وے ڈرائیونگ اور تو اور فٹ پاتھ پر گاڑی چلانااب ایسے نہیں چلے گا۔ پرچہ کٹے گا اور بھاری جرمانہ بھی لگے گا ٹریفک پولیس کراچی کے بےہنگم ٹریفک کو لگام دینے میں ناکام ہوئی توقوانین کی خلاف ورزی پر پہلے سے عائد جرمانوں کی رقم بڑھادی۔
ون وے کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل سوار کو دوہزار اور کار ڈرائیور کو تین ہزار روپے جرمانہ ہوگا ہیلمٹ نہ پہننے پر پانچ سو روپے ہیڈ لائٹ روشن نہ ہونے موٹرسائیکل سوار کو چھ سو جبکہ گاڑی والے کو آٹھ سو روپے جرمانہ بھرنا ہوگا۔ سگنل توڑنے پر موٹرسائیکل اور کار سوار کو پانچ سو روپے، رنگین شیشوں والی گاڑی پر بارہ سو روپے کا چالان ہوگا۔
بغیر لائسنس موٹرسائیکل چلانے والا ایک ہزار اور کار سوار ڈیڑھ ہزار جرمانہ بھرے گاکم عمر موٹرسائیکل چلانے والے کو پندرہ سو اور گاڑی چلانے والے پر دو ہزار کا جرمانہ ہوگامسلسل ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل سوار کو ڈھائی ہزار جبکہ گاڑی والے کو تین ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے۔