امریکی صدر نے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تجارتی جنگ کو ایک ماہ کے لیے موخر کردیا۔
کینیڈا اورمیکسیکو نے سرحد پر دس ہزار اضافی نفری تعینات کرنےاورفضائی نگرانی بڑھانے کی امریکی شرط مان لی،دونوں ملکوں کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا۔
امریکی صدرکا کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اورمیکسیکو کی صدر شین بام سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا،دونوں رہنماؤں نےبارڈر پراضافی دس ہزار نفری تعینات کرنےکی حامی بھرلی،منشیات کی اسمگلنگ اورتارکین وطن کو روکنے کے لیےفضائی نگرانی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جسٹن ٹروڈو نےاپنےبیان میں کہا کینیڈا سرحد کی نگرانی پر ایک ارب تیس کروڑ ڈالرخرچ کرےگا میکسیکن صدر نے بھی صدر ٹرمپ کو تمام شرائط پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرادی۔
دوسری جانب چین پر دس فیصد ٹیکس لاگو ہوگیا،بیجنگ نے امریکی مصنوعات پر جوابی ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کردیا،امریکی کوئلے اور ایل این جی پر پندرہ فیصد ،خام تیل اور زرعی مصنوعات پر دس فیصد ٹیکس لگے گا،جس پر دس فروری سے عمل درآمد شروع ہوگا۔