روس کے دارالحکومت ماسکو میں رہائشی عمارت میں دھماکے سے 1شخص ہلاک جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی میڈیا کےمطابق ماسکو کےشمال مغربی حصےمیں رہائشی عمارت میں دھماکا ہوا ہے،دھماکے میں ایک کلو ٹی این ٹی کے برابر دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔
حکام نے دھماکےکی تحقیقات کا آغاز کردیا،غیرملکی خبر رساں ادارے کا دعویٰ ہے کہ بم حملے میں ایک عسکری شخصیت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔