چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹس کی فزیکل فروخت پیر سے شروع ہوگی، 26 شہروں میں نجی کوریئر کمپنی کے 108 آؤٹ لیٹس پر ٹکٹس دستیاب ہوں گے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان میں شروع ہورہی ہے، ایونٹ کے میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ بھارتی ٹیم کے میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت یو ای اے میں ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے فزیکل ٹکٹس کی فروخت کل سے شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان کے 26 شہروں میں نجی کوریئر کمپنی کے 108 آؤٹ لیٹس پر چیمپئنز ٹرافی کے فزیکل ٹکٹس دستیاب ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق دبئی میں بھارت کے میچز کے ٹکٹ کی معلومات مقررہ وقت پر جاری کی جائیں گی۔