آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی اسکواڈ میں شامل نہ ہونے پر امام الحق کا ردِعمل سامنے آگیا
قومی ٹیم کےکھلاڑی امام الحق نے اپنے بیان میں کہا نتیجہ وہ نہیں جو توقع تھی،لیکن سفر ابھی ختم نہیں ہوا،یہ سب زندگی کا حصہ ہے اور زندگی میں ہر رکاوٹ کے ساتھ مضبوط ہونے کا نام ہے،صبر اور اللہ پر بھروسہ ہی کامیابی کی کنجی ہے۔
پاکستان کی 15 رکنی سکواڈ میں بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل، طیب طاہر ، فہیم اشرف ، خوشدل شاہ ، سلمان علی آغا ، محمد رضوان (کپتان)، عثمان خان ابرار احمد، حارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں ۔