7 شدت کے زلزلے کے بعدمراکش نے اسپین، برطانیہ، قطر اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے امداد کی پیشکش کو قبول کرنے کا اعلان کردیا۔
مراکش کی وزارت داخلہ نے کہا کہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں سرچ آپریشن اور ریسکیو ٹیموں کی مددکے لیے چار ممالک کی پیشکش قبول کی ہے۔گزشتہ روزسرچ آپریشن کے لیے امدادی ٹیمیں مدد کے لیے پہنچیں ہیں۔
حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ممکنہ ضروریات کے پیش نظر دوسرے ممالک کی جانب سے تعاون کی پیشکش کو بھی قبول کیا جاسکتا ہے۔ مراکش حکام نے مدد کی پیشکش کرنے پر تمام ممالک کا شکریہ ادا کیا۔
وزارت داخلہ کے مطابق جمعہ کو آنے والے 7 شدت کے زلزلے سے کم از کم 2 ہزار 122افراد ہلاک جبکہ اور2 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ مراکش کے نیشنل جیو فزیکل انسٹی ٹیوٹ کے مطابق یہ پچھلی صدی میں شمالی افریقی ملک میں آنے والا سب سے زیادہ طاقتور زلزلہ تھا۔