پی ٹی آئی کی جانب سے آٹھ فروری کو احتجاج کا اعلان کرتے ہی حکومت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں اور سرگرم کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی جانب سے 8 فروری کو احتجاج کی کال دینے کے بعد حکومت نے تحریک انصاف کیخلاف کریک ڈاؤن کرنا شروع کر دیا ہے۔
سابق سینئر صوبائی وزیر پنجاب راجہ بشارت کی رہائش گاہ پر راولپنڈی پولیس نےچھاپہ مارا لیکن راجہ بشارت گھر پر عدم موجودگی کے باعث گرفتار نہ ہو سکے ۔
پولیس نے راولپنڈی کینٹ،سٹی میں پی ٹی آئی کارکنوں کے گھروں پر چھاپےپولیس تاحال کسی سرگرم پی ٹی آئی کارکن کو گرفتار نہیں کرسکی۔