گورنرپنجاب سردارسلیم حیدراورایرانی صوبہ مشہد کے گورنر غلام حسین مظفری نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کےدرمیان دس ارب ڈالر کی ٹریڈکا ہدف مقرر کیا گیاہےزیارات ، تعلیم صحت اور تجارت کے لیے ایران فیس بھی ختم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
گورنر ہاوس لاہور میں ایک مشترک پریس کانفرنس کے دوران گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے بتایا کہ مشہد ایران کے گورنر نے چیمبر آف کامرس سمیت دیگر وفود سے ملاقاتیں کیں اور دونوں ممالک میں تجارت کو فروغ دینے پر زور دیا۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ انہوں نے نے ویزافیس ختم کرنے کی درخواست کی ہے۔ہم آپس میں ٹریڈ کو بڑھا کر دس ملین تک لے کر جائیں گےایران کے ساتھ گوشت کی تجارت کو دوبارہ کھولنے کی بھی درخواست کی ہے ویزوں کے حوالے سے وزارت خارجہ میں مسائل حل کئےجائیں گے۔
دوسری طر ف مشہد ایران کے گورنر غلام حسین مظفری نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک میں تجارتی حجم بڑھے گا۔ گورنر مشہد نے بھی بلوچستان میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے مشترکہ دشمن کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیاہے۔