کراچی سے لاہور جانیوالی پاک بزنس ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، خوش قسمتی سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
کراچی سے لاہور جانیوالی پاک بزنس ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، بزنس ایکسپریس کو پلیٹ فارم 7 پر شفٹ کرتے ہوئے بوگیاں پٹری سے اتریں۔
رپورٹ کے مطابق ریلوے ریسکیو ریلیف کرین روانہ کردی گئی، واقعے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور سے کراچی جانیوالی شالیمار ایکسپریس کی 3 بوگیاں بھی شاہدرہ کے قریب پٹری سے اتر گئی تھیں، واقعے میں مجموعی طور پر 5 بوگیاں متاثر ہوئی تھیں، ریلوے انتظامیہ نے ابتدائی تحقیقات میں ڈرائیور کو غفلت کا مرتکب قرار دیا تھا، ٹرین حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔