لاہور میں پانچ پولیس اہلکار ایک ہزار روپے کے لیےمعطل ہوگئے،شہری کی جیب سے تلاشی کے دوران ایک ہزار کا نوٹ نکالنے والے انکوائری میں قصور وار ثابت ہوگئے۔
پولیس کےمطابق قلعہ گجرسنگھ کی حدود میں ناکہ لگائے پولیس اہلکاروں نے آزاد کشمیر کے رہائشی کی جیب سے تلاشی کےدوران ایک ہزار روپےنکال لیے،شہری نے ون فائیو پر کال کی تو اہلکاروں نے دباؤ ڈال کر جعلی کال کا بیان ریکارڈ کروا لیا۔
ایس پی سول لائن نےواقعےکی انکوائری کی تو پولیس اہلکار قصور وار پائے گئے،جس پر تین ہیڈ کانسٹیبلز اوردو کانسٹیبلز کو معطل کردیا گیا۔