صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ چینی کمپنی ہائی ویز پر ای وی چارجنگ اسٹیشن لگائے گی، دس لاکھ روپے ڈپازٹ پر ای وی اسٹیشن لگانے کی اجازت ہوگی، وفاقی حکومت 3 ہزار چارجنگ اسٹیشن لگائے گی۔
چین کے اے ڈی ایم گروپ کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا کہ چینی کمپنی کی جانب سے ہائی ویز پر ای وی چارجنگ اسٹیشن لگیں گے، جس کیلئے 8 ملین مالیت کے ای وی اسٹیشن نصب کئے جائیں گے، ایک ملین ڈپازٹ پر ای وی اسٹیشن لگانے کی اجازت ہوگی۔
ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ گرین انرجی کو پروموٹ کیا جائے گا، وفاقی حکومت 3 ہزار کے قریب چارجنگ اسٹیشن لگائے گی، 10 لاکھ افراد کو روزگار ملے گا۔