نیب ذرائع کے مطابق ملک ریاض کی گرفتاری یا حوالگی کے لیے نیب خود متحدہ عرب امارات کی حکومت سے رابطہ نہیں کرسکتا۔ گرفتاری ایف آئی اے، وزارت خارجہ اور انٹرپول کے ذریعے ہی ہوسکتی ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق نیب بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کا معاملہ ایف آئی اے کو ریفر کردیتا ہے۔ ایف آئی اے حکومت اور وزارت خارجہ کے ذریعے ہی رابطہ کرے گی۔
نیب ذرائع کے مطابق ملک ریاض کا معاملہ بھی ضابطے کے مطابق ایف آئی اے کو بھیجا جاچکا ہے۔ ملک ریاض کی گرفتاری یا حوالگی ایف آئی اے۔ وزارت خارجہ اور انٹرپول کے ذریعے ہی ہوسکتی ہے۔