5 فروری کو ہونے والے دہلی الیکشن کیلئے بی جے پی ایڑی چوٹی کا زور لگا کرووٹرز خریدنے میں مصروف ہے۔
عام آدمی پارٹی سربراہ اروند کیجریوال کا 24 جنوری کو سوشل میڈیا ویب سائٹ پر ویڈیو بیان میں بی جے پی کیخلاف سنگین الزامات عائد کردئیے،کہا ”بی جے پی پولیس کی مدد سے سرعام ووٹ خریدنے کیلئے شراب، سونے کی چین اور دیگر تحائف کا استعمال کیا،ووٹوں کی خریداری جمہوریت کیلئے خطرہ، یہ پیسہ ”گالی گلوچ پارٹی“ کے رہنما تقسیم کر رہے،بی جے پی کرپشن اور لوٹ مار کے ذریعے ووٹ خریدنے میں مصروف ہیں۔
عام آدمی پارٹی الیکشن جیتنے کیلئے 10 دسمبر 2024ء کو بی جے پی کے کہنے پر دہلی کے 70 حلقوں سے ووٹرز کے نام حذف کئے گئے،عام آدمی پارٹی سکریٹری پنکج گپتا کا کہنا ہے کہ انتخابی رجسٹریشن افسران کی طرف سے درخواستوں کو ویب سائٹ پر اپلوڈ کیے بغیر پراسیس کا عمل جاری ہے۔