وزارت خزانہ نے پہلی ششماہی کی معاشی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں کہا گیاہے کہ ترسیلات زر ، برآمدات ، سرمایہ کاری اور زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہواہے ۔
رپورٹ کے مطابق 6ماہ میں ترسیلات زر 32.8 فیصد اضافے سے 17.46 ارب ڈالر رہیں، برآمدات 7.2 فیصد اضافے سے 16.22 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں ، درآمدات میں 9.3 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد حجم 27.74 ارب ڈالر رہا، کرنٹ اکاؤنٹ 1.21 ارب ڈالر سرپلس رہا۔
رپورٹ کے میں بتایا گیاہے کہ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 19.9 فیصداضافےسے 1.32 ارب ڈالر رہی، مجموعی سرمایہ کاری 5.8 فیصد اضافے سے 1.24 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی ، سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 8.58 سے 11.44 ارب ڈالر ہو گئے، ڈالر ریٹ 280.10 سے 278.71 روپے پر آگیا ہے ۔
پہلے 5 ماہ میں ٹیکس ریونیو میں 25.9 فیصد اضافہ ہوا ہے ، جولائی تا نومبر 5625 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا، نان ٹیکس ریونیو 94.5 فیصد اضافے سے 3418 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ، مالی خسارہ 43.5 ارب روپے رہا، پرائمری بیلنس 3350 ارب روپے سرپلس رہا، زرعی قرضوں کی فراہمی 8.5 فیصد اضافے سے 925.7 ارب روپے ریکارڈ کی گئی ۔
نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی 1632 ارب روپے سے زائد رہی، 6ماہ میں شرح سود 22 فیصد سے 12 فیصد پر آ گیا ہے ، مہنگائی 29.7 فیصد سے 4.1 فیصد کی سطح پرآگئی ہے ۔