سپریم کورٹ میں 8 ججوں کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔
سپریم کورٹ میں 8 ججوں کی تعیناتی کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس گیارہ فروری کو ہو گا ۔ اجلاس سپریم کورٹ میں تعیناتی کیلئے ہائی کورٹ ججز کے نام زیرغور آئیں۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں تعیناتی کیلئے ہائیکورٹس کے سینئر ججز کے نام زیرغور آئیں گے، تعیناتیاں تمام ہائی کورٹس کے 5،5 سینئر ججز میں سے کی جائیں گی۔ سپرم کورٹ میں اس وقت ججوں کی 8 اسامیاں خالی ہیں۔