میڈیکل اور سرجیکل شعبے میں تجارت کےفروغ کے لیے تقریباً 250 ملین ڈالر کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کردئیے گئے۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چین کی میڈیکل آلات کے شعبے میں اہم سرمایہ کاری کی گئی ہے،چین کی 80 کمپنیوں کا پاکستان میں طبی آلات کے شعبے میں شراکت داری کے لیےگہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
چینی کمپنیوں کا پاکستان میں میڈیکل آلات کے شعبے کی مزید ترقی کے لیے جوائنٹ وینچرز کے قیام پر زور دیا گیا۔
چین کی جدید ٹیکنالوجی طبی صنعت کو ترقی دینے میں معاون، ٹیکس مراعات اور لیبر فورس سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز ہے،پاکستان کی میڈیکل صنعت کی مالیت 600 ملین ڈالر سے زائد، چینی سرمایہ کاری سے مزید ترقی متوقع ہے۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے معاشی بحالی کے لیے کاروباری سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی خوش آئند ہے۔