خیرپور میں چکن پاکس وبائی صورت اختیار کر گیا،تین دنوں میں چکن پاکس میں مبتلا تین نومولود سمیت پانچ بچے دم توڑ گئے
محکمہ صحت نےتین بچوں کی چکن پاکس کےباعث جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے،علاقہ مکینوں کے مطابق کنب بوزدار وڈا، گاڑہی پل سمیت دیگر علاقوں میں سو سےزائد بچے چکن پاکس سے متاثر ہیں۔
ڈسٹرکٹ ہیتلھ آفیسرڈکٹربرکت علی نےبتایا کہ متاثرہ علاقوں میں بچوں کے خون اوردیگرضروری ٹیسٹ لینےکےلئےسینئر ڈاکٹرز پرمشتمل نو رکنی کمیٹی بھیجی گئی ہے،جبکہ ضلع بھرکی تمام تعلقہ اسپتالوں میں ہنگامی بنیادوں پر آئیسولیشن وارڈ بنانے کی ہدایت کردی ہے




















